- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
ڈیرہ مراد جمالی میں پینے كا پانی ناپید، شہری بوند بوند كو ترسنے لگے
کوئٹہ: ڈیرہ مراد جمالی میں پینے كا صاف پانی ناپید ہوگیا جس سے لوگ پانی كی بوند بوند كو ترسنے لگے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاكستان كے صوبائی سینئرنائب صدرامداد حسین مری نے صحافیوں سے بات كرتے ہوئے كہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) شہریوں كو پانی كی فراہمی میں ناكام رہی، لوگ ٹینكرز كے ذریعے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں، اگر عوام كو پینے كا صاف پانی فراہم نہ كیا گیا تو متحدہ قومی مومنٹ پاكستان پی ایچ ای آفس كا گھیراؤ كر كےسخت احتجاج کرے گی۔
امداد حسین مری نے کہا کہ ایكسیئن پی ایچ ای كی ناقص پالیسیوں كے سبب پی ایچ ای كا نظام درہم برہم ہو چكا ہے۔ پی ایچ ای كی جانب سے شرقی و غربی كے مختلف علاقوں میں پینے كا پانی نا پید ہو چكا ہے جس كے باعث اہل علاقہ کوشدید گرمی كے موسم میں سخت مشكلات كا سامنا كرنا پڑھ رہا ہے۔ محكمہ پی ایچ ای كے افسران فوٹو سیشن اور اخباری بیانات كے ذریعے اپنی كاركردگی ظاہر كر كے عوام كے ساتھ سنگین مذاق کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا كہ رواں ماہ بھی ڈیرہ مراد جمالی كے علاقے كلرک كالونی، انڈسٹریل ایریا سمیت شرقی اور غربی كے مختلف محلہ جات میں پینے كے پانی كی قلت پیداہوگئی ہے، علاقہ مكین سراپا احتجاج ہیں۔ علاقے میں گزشتہ 20 دنوں سے پانی كی قلت كا سامنا ہے۔
علاقہ مكینوں كے مطابق بچا كچھا پانی عملے كی جانب سے مقامی فیكٹری مالكان كو مہنگے داموں بیچا جارہا ہے، اہل علاقہ نے چیف سیكریٹری بلوچستان، كمشنر نصیرآباد ڈویژن، ڈپٹی كمشنر نصیرآباد سے نوٹس لینے كی اپیل كی ہے تا كہ ڈیرہ مرادجمالی میں پینے كے پانی كی فراہمی ممكن ہوسكے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔