سندھ تقسیم کی باتیں 5 کروڑ سندھیوں کی دل آزاری ہے، قادر مگسی

نامہ نگار / ایکسپریس نیوز ڈیسک  اتوار 2 فروری 2014
غیور عوام دھرتی ماں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،دھابے جی ، گھارو ودیگر شہروں میں خطاب۔  فوٹو: فائل

غیور عوام دھرتی ماں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،دھابے جی ، گھارو ودیگر شہروں میں خطاب۔ فوٹو: فائل

دھابے جی / گھارو: سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے۔

اس دھرتی نے ہر نسل اور قومیت کے لوگوں کو یہاں بسایا اور روزگار دیا لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج کچھ لوگ سندھ دھرتی کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی باتیں کرکے کروڑوں سندھیوں کی دل آزاری کررہے ہیں۔ 9 فروری کو کراچی میں ہونے والے جلسے کی مہم کے سلسلے میں غریب آباد مارکیٹ میں کارکنان اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ایک منظم سازش کے تحت اسے تقسیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

 photo 3_zps3b8991ae.jpg

انھوں نے کہا کہ 9 فروری کو کراچی مزار قائد پر ہونے والے جلسے میں لاکھوں سندھی شرکت کرکے یہ ثابت کر دینگے کہ غیور عوام اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کے لیے جاگ گئے ہیں۔ دریں اثنا گاڑھو، بوہارو، میرپورساکرو اور گھارو میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ صدیوں سے آباد ہے جو اسے تقسیم کرنے کی بات کرے گا اس کے ٹکڑے کرکے اسی زمین میں دفن کر دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔