قومی پرچم، قائداعظمؒ تصویر کی بیحرمتی پرسزائیں بڑھانے کا بل منظور

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسیاں  جمعـء 1 اکتوبر 2021
معذوروں کیلیے گاڑیاں منگوائیں، چوری شدہ گاڑیوں کی تفصیلات طلب، کمیٹیاں۔ فوٹو: فائل

معذوروں کیلیے گاڑیاں منگوائیں، چوری شدہ گاڑیوں کی تفصیلات طلب، کمیٹیاں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ داخلہ کمیٹی نے قومی پرچم اور قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی پرسزائیں بڑھانے کا بل منظور کر لیا۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے خصوصی افراد کی ذیلی کمیٹی کی کنوینئر منزہ حسن نے اجلاس میں وزارت تجارت و صنعت کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی افراد کیلیے ایسی گاڑیاں منگوانے کی اجازت دی جائے جس سے ان افراد کو سہولیات مل سکے،یہ گاڑیاں ایسی ہوں جن میں وہیل چیئر کیساتھ گاڑی کے اندر داخل ہوسکے اور باآسانی باہر نکل سکے۔

کمیٹی ممبران نے کہا کہ خصوصی افراد کو وہ تمام سہولیات فراہم کرنی چاہیے جو ان کا حق ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری کامرس نے کہا ہم ان افراد کے اداروں کے لیے بالکل دوہزار سی سی گاڑیاں منگواسکتے ہیں اوروزارت انڈسٹری و ایف بی آر کو تجاویز پیش کرینگے۔

علاوہ ازیں چیئرمین محسن عزیز کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹ داخلہ کمیٹی نے قومی پرچم اور قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی پرسزائیں بڑھانے کا بل منظور کر لیا، بل کے مطابق قومی پرچم اور قائد اعظم کی تصویر کی بے حرمتی یا سرکاری املاک سے غیر مجاز طور پر جان بوجھ کر اتارے جانے پر پانچ سال تک قید یا کم سے کم50ہزا روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔