رانا ٹنگا نے آئی سی سی میں تبدیلی کی کوشش کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیدیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 2 فروری 2014
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ویٹو سسٹم لانے میں بھارت کلیدی کردار ادا کررہا ہے،سابق سری لنکن کپتان ۔فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ویٹو سسٹم لانے میں بھارت کلیدی کردار ادا کررہا ہے،سابق سری لنکن کپتان ۔فوٹو:فائل

کولمبو: سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے آئی سی سی میں تبدیلی کی کوشش کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیدیا۔

انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ویٹو سسٹم لانے میں بھارت کلیدی کردار ادا کررہا ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی اس کا ساتھ مجبوری میں دیاکہ کہیں وہ خالی ہاتھ نہ رہ جائیں، اس ڈرافٹ کی منظوری سے بھارتی بورڈ کو اتنے اختیار مل جائیں گے کہ صدر این سری نواسن کے داماد پر بھی غلط حرکات کے باوجود پابندی عائد نہیں ہوگی کیونکہ کبھی بھی بھارت اس پر اعتراض نہیں کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔