انگلینڈ رسوائیوں بھرے آسٹریلین ٹور کا آج فتح پر اختتام کرنے کا خواہشمند

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 2 فروری 2014
انجری سے نجات کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے مچل اسٹارک کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ گیٹی امیجز/فائل

انجری سے نجات کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے مچل اسٹارک کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ گیٹی امیجز/فائل

سڈنی: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ اتوار کو سڈنی میں کھیلا جارہا ہے۔

سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلے جیتنے والے کینگروز انگلش ٹیم سے کوئی بھی رعایت برتنے کو تیار نہیں اور اس فارمیٹ میں بھی کلین سوئپ کیلیے پُرعزم ہیں، انجری سے نجات کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے مچل اسٹارک کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، جوش ہیزل ووڈ، بین کٹنگ اور کین رچرڈز کے درمیان الیون میں جگہ بنانے کیلیے مقابلہ ہے، دوسری جانب انگلینڈ مشکل ترین اور رسوائیوں سے بھرے ٹور کا اختتام فتح پر کرنے کی خواہش کے ساتھ میدان میں اترے گا، لیوک رائٹ سے اوپننگ کرانے کی توقع ہے، جیڈ ڈیرن بیچ اور کرس جورڈن میں سے کوئی ایک میدان سنبھالے گا۔ اگر مہمان سائیڈ یہ میچ جیت گیا تو ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں اس کی چھٹے نمبر پر واپسی ہوگی ، اسٹورٹ براڈ میلبورن میں ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی ففٹی مکمل کرنے والے 13 ویں پلیئر بن چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔