آئی او سی کی جانب سے پاکستان پر اہم فیصلہ جلد متوقع

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 2 فروری 2014
نگراں15 رکنی بورڈ کے اجلاس کی صدارت آئی او سی کے صدر تھامس باخ کریں گے۔ فوٹو: فائل

نگراں15 رکنی بورڈ کے اجلاس کی صدارت آئی او سی کے صدر تھامس باخ کریں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: آئی او سی کا ایگزیکٹیو بورڈ اتوار سے سوچی میں شیڈول ہے، اس دوران پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگا، 2 روزہ اجلاس میں کھیلوں کی عالمی تنظیم کے انتظامی و دیگر معاملات کے نگراں15 رکنی بورڈ کے اجلاس کی صدارت آئی او سی کے صدر تھامس باخ کریں گے۔

مذکورہ اجلاس میں آئی او سی کے شعبہ  انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے نگراں پیرو میرو اور اولمپک کونسل آف ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل حسین ال مسلم کی جانب سے حکومت پاکستان کو20 دسمبر 2013 کو جاری کیے جانے والے انتباہی خط کے حوالے سے غور کیا جائے گا، آئی او سی نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ کے نام  مذکورہ خط میں گزشتہ برس4 اکتوبر کو ہیڈکوارٹرز لوزانے میں ہونے والی ملاقات میں کیے جانے والے وعدوں پر 31 جنوری تک عمل کرنے کے لیے دی تھی۔

 photo 8_zpsbed0deae.jpg

آئی او سی کا موقف ہے کہ پاکستان میں اولمپک تحریک پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے اورقومی اسپورٹس پالیسی کو اولمپک چارٹر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس میں منا سب تبدیلیاں لا کر مطلع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، دریں اثناء پی ایس بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی او سی کو حکومت پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔