- پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
- میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟
- کراچی پولیس کارکردگی دکھانے کیلیے ملزمان کی بار بار گرفتاری ظاہر کرنے لگی
- سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
- کراچی میں پراسرار طور پر جاں بحق 18 افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ
- شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا
اسلامی یونیورسٹی کی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کیلیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

ڈگری ان کی امت مسلمہ کی فلاح وبہود،تعلیمی اقدامات، امن اور استحکام کے لیے گراںقدر خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے9 ویں کانووکیشن کے موقع پرسعودی عرب کے فرمانرواخادم الحرمین الشریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیزکوسیاسیات و تعلقات عامہ میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری دی ہے۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر صدرممنون حسین نے یہ ڈگری شاہ عبداﷲ کے نمائندے، اسلامی یونیورسٹی کے پرو چانسلر، سعودی عرب کی امام محمدبن سعوداسلامی یونیورسٹی کے صدرسلیمان ابن عبداﷲ ابا الخیل نے وصول کی۔ سعودی شاہ کویہ ڈگری ان کی امت مسلمہ کی فلاح وبہود،تعلیمی اقدامات، امن اور استحکام کے لیے گراںقدر خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔
صدر ممنون حسین نے یونیورسٹی کے بورڈآف گورنرز، ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اورصدرڈاکٹراحمدیوسف الدریویش کی تجویزکے بعدشاہ عبداﷲ کواعزازی ڈگری دینے کی منظوری دی۔ اس سے قبل اسلامی یونیورسٹی جنوبی افریقہ کے سابق صدرنیلسن منڈیلا، سابق ملائشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد،عبداﷲ حاجی احمدبداوی، شہزادہ حسن بن طلال اردن اوراکمالدین اوگلو سمیت نامورعالمی رہنمائوںکواعزازی ڈگریاں دے چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔