کترینہ کیف پاکستان آنا چاہتی ہیں مگر حالات اس بات کی اجازت نہیں دے رہے، علی ظفر

شوبز رپورٹر  پير 3 فروری 2014
امید ہے پاکستان کے حالات جلد بہترہوجائیں گے اورتمام بھارتی فنکارباآسانی پاکستان آسکیں گے، علی ظفر۔ فوٹو: فائل

امید ہے پاکستان کے حالات جلد بہترہوجائیں گے اورتمام بھارتی فنکارباآسانی پاکستان آسکیں گے، علی ظفر۔ فوٹو: فائل

کراچی: اداکاروگلوکارعلی ظفر نے کہاہے کہ میں آئندہ سال پاکستان میں  فلم بناوں گا جس کے لیے تیزی سے کام جاری ہے اس فلم میں تمام کاسٹ نئے پاکستانی ٹیلنٹ کی ہوگی ہمارے ہاں مواقع کم ہیں مگرٹیلنٹ بہت ہے۔

ان خیالات کا اظہار علی ظفر نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاان کاکہنا تھاکہ ہندوستان میں کام کرنے کااپنامزہ ہے میں نے ابھی حال ہی میں وہاں ای نیواس کی فلم ٹوٹل سیاپامیں کام کیاہے یہ فلم ہندوستان اورپاکستان میں 7 مارچ کوریلیزہوگی اس فلم میں میرے ساتھ بھارتی اداکارہ یمینی گوتھم بطورہیروئن جلوہ گرہوں گی فلم کی اسٹوری کمال ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ کترینہ کیف کو پاکستان آنے کابہت شوق ہے مگرحالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ انھیں ساتھ لایا جاسکتا مگرمجھے امیدہے کہ ہمارے ہاں جلدحالات بہترہوجائیں گے اورتمام بھارتی فنکارباآسانی پاکستان آئیں گے ایک سوال کے جواب میں علی ظفرکاکہنا تھا کہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان معاملات بہتررہیں توفنکاروں کوفائدہ پہنچتاہے دونوں جانب سے فنکارایک دوسرے کے لیے کام کرتے ہیں ہندوستان میں مجھے بے پناہ محبت ملی ہے میوزک میراجنون ہے اس لیے جب کبھی فلم سے فراغت ملتی ہے تومیں گنگناتارہتاہوں وہاں لوگ مجھے سننے کے لیے خاص طورپرآتے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔