متاثر کن کہانی دیکھنے والوں کو لطف اندوز کرتی ہے، فیصل قریشی

شوبز رپورٹر  پير 3 فروری 2014
میں اکثران کرداروں کوخود میں ٹٹولتا ہوں جوانتہائی مشکل ترین ہوں۔ فوٹو : فائل

میں اکثران کرداروں کوخود میں ٹٹولتا ہوں جوانتہائی مشکل ترین ہوں۔ فوٹو : فائل

کراچی: اداکار فیصل قریشی نے کہاہے کہ ڈرامے کی کہانی جتنی متاثرکن ہواتناہی دیکھنے والوں کولطف آتا ہے۔

میں اکثران کرداروں کوخود میں ٹٹولتا ہوں جوانتہائی مشکل ترین ہوں، صرف مزاحیہ کہانیوں اورکرداروں میں دیکھ کرلوگ میری شخصیت کویہ ہی سمجھتے ہیں کہ میں ہروقت ایک ہی موڈمیں رہتاہوں ایساہرگزنہیں ہے اندر سے میں ایک سادہ طبیعت انسان ہوں مگرمحفل کے مطابق اپناموڈتبدیل کرلیتاہوں ان خیالات کااظہارانھوںنے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔فیصل قریشی کاکہنا تھاکہ ٹیلی وژن بھی ایک عجب نشہ ہے جو تا عمرایک فنکارکے اندرسے نہیں نکلتامیں بچپن میں اپنے بارے میں جوخواب دیکھاکرتاتھا تعبیر بلکل وہی ملی میں ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہوں جس کے چاہنے والے بے شمارہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔