گیس کی ارجنٹ کنکشن فیس 25 ہزار روپے کیے جانے کا امکان

آئی این پی  پير 3 فروری 2014
فیس جمع کرانے والوں کو گیس کمپنی 3 ماہ  میں کنکشن فراہم کرنے کی پابند ہوگی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

فیس جمع کرانے والوں کو گیس کمپنی 3 ماہ میں کنکشن فراہم کرنے کی پابند ہوگی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے سوئی نادرن گیس کمپنی کی 25 ہزار روپے فیس کے عوض ارجنٹ گیس کنکشن کی سمری اوگرا کو بھجوا دی۔

آئندہ ہفتے اوگرا سے منظوری کا امکان ، سکیم کے تحت 25 ہزار روپے فیس جمع کرانے والوں کو تین ماہ کے اندر گیس کنکشن مل جائے گا ، سوئی نادرن گیس کمپنی کے پاس گیس کنکشن کی 14 لاکھ درخواستیں جمع ہیں جبکہ پہلے آئو پہلے پائو کی پالیسی کے تحت ابھی صرف نومبر2012 تک جمع کرائی گئیں درخواستوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو پائے ہیں، اگر مذکورہ 14 لاکھ کنکشن لگ جائیں تو آئندہ موسم سرما میں پنجاب میں گیس کی قلت دو گنا بڑھ جائیگی۔ ذرائع کے مطابق  وزارت پٹرولیم نے 25000 روپے فیس کے عوض ارجنٹ گیس کنکشن دینے کی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی سمری حتمی منظوری کیلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو بھجوا دی ہے جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران مذکورہ اسکیم کی اوگرا سے بھی منظوری مل جانے کا قوی امکان ہے۔

 photo 4_zpsc4bbfb2b.jpg

مذکورہ اسکیم کے تحت سوئی ناردرن گیس کمپنی 25000 روپے فیس جمع کرانے والوں کو تین ماہ کے اندر گیس کنکشن فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ واضح رہے کہ صرف صوبہ پنجاب میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس گیس کنکشن کی 14 لاکھ درخواستیں موجود ہیں جبکہ پہلے آئو پہلے پائو کی پالیسی کے تحت ابھی تک محض نومبر2012 تک جمع کرائی گئی درخواستوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوپائے ہیں جبکہ اگر سوئی ناردرن رواں سال کے دوران مذکورہ 14 لاکھ کنکشن فراہم کردیتی ہے تو پنجاب میں آئندہ موسم سرما میں گیس کی قلت دو گنا بڑھ جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔