- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
گیس کی ارجنٹ کنکشن فیس 25 ہزار روپے کیے جانے کا امکان
اسلام آباد: وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے سوئی نادرن گیس کمپنی کی 25 ہزار روپے فیس کے عوض ارجنٹ گیس کنکشن کی سمری اوگرا کو بھجوا دی۔
آئندہ ہفتے اوگرا سے منظوری کا امکان ، سکیم کے تحت 25 ہزار روپے فیس جمع کرانے والوں کو تین ماہ کے اندر گیس کنکشن مل جائے گا ، سوئی نادرن گیس کمپنی کے پاس گیس کنکشن کی 14 لاکھ درخواستیں جمع ہیں جبکہ پہلے آئو پہلے پائو کی پالیسی کے تحت ابھی صرف نومبر2012 تک جمع کرائی گئیں درخواستوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو پائے ہیں، اگر مذکورہ 14 لاکھ کنکشن لگ جائیں تو آئندہ موسم سرما میں پنجاب میں گیس کی قلت دو گنا بڑھ جائیگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے 25000 روپے فیس کے عوض ارجنٹ گیس کنکشن دینے کی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی سمری حتمی منظوری کیلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو بھجوا دی ہے جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران مذکورہ اسکیم کی اوگرا سے بھی منظوری مل جانے کا قوی امکان ہے۔
مذکورہ اسکیم کے تحت سوئی ناردرن گیس کمپنی 25000 روپے فیس جمع کرانے والوں کو تین ماہ کے اندر گیس کنکشن فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ واضح رہے کہ صرف صوبہ پنجاب میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس گیس کنکشن کی 14 لاکھ درخواستیں موجود ہیں جبکہ پہلے آئو پہلے پائو کی پالیسی کے تحت ابھی تک محض نومبر2012 تک جمع کرائی گئی درخواستوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوپائے ہیں جبکہ اگر سوئی ناردرن رواں سال کے دوران مذکورہ 14 لاکھ کنکشن فراہم کردیتی ہے تو پنجاب میں آئندہ موسم سرما میں گیس کی قلت دو گنا بڑھ جائیگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔