کراچی؛ سوتیلی بیٹی کو ہراساں کرنے پر پی ٹی آئی رہنما کا سابق شوہر گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 8 اکتوبر 2021
ملزم میری بیٹی کو جنسی ہراساں کرتا تھا اور اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا تھا، لیلیٰ پروین

ملزم میری بیٹی کو جنسی ہراساں کرتا تھا اور اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا تھا، لیلیٰ پروین

 کراچی: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر علی حسنین سرگانہ کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں ساؤتھ ویمن پولیس نے ڈیفنس کے علاقے توحید کمرشل میں کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر علی حسنین سرگانہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم علی حسنین سرگانہ پر سوتیلی بیٹی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ اسے گرفتار کر کے صدر ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین نے الزام لگایا کہ ملزم میری بیٹی کو جنسی ہراساں کرتا تھا اور اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔ میرے سابق شوہر علی حسنین سرگانہ پر جنسی ہراساں کرنے کے کئی مقامات بھی درج ہیں۔

پولیس نے لیلی پروین کے سابق شوہر پر الزامات کی تفتیش شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔