- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
ورزش براہِ راست کینسر کا پھیلاؤ روک سکتی ہے
لندن: اگرچہ سرطان میں ورزش کے اثرات پر پہلے بھی بہت تحقیق ہوچکی ہے لیکن اب پورے بدن اور ہڈیوں پر چڑھے پٹھوں کی ورزش کے سرطانی رسولیوں پر اثرات پر کیمیائی سطح کی تحقیق سامنے آئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ورزش کرنے سے میوکائنز جیسے پروٹین کا اخراج بڑھ جاتا ہے جس سے بدن میں موجود سرطانی رسولیاں سکڑنے لگتی ہیں یا پھر ان کی نمو سست پڑجاتی ہے۔ یہ بھی پتا چلا کہ کینسر کے علاج سے گزرنے والے افراد اگرورزش کی ہمت کرلیں تو اس سے ان کے علاج میں بھی تیزی آتی ہے۔ لیکن اب بھی سائنسدانوں کو اس کی پوری وجہ جاننا ضروری ہے۔
ماہرین نے پروسٹیٹ کینسر کے 10 مریض منتخب کرکے انہیں 12 ہفتے تک ورزش کرائی اور ساتھ میں ان سے اینڈروجن ڈیپرائیویشن تھراپی بھی کروائی جاتی رہی۔ اس میں ایئروبِک اور پٹھے مضبوط کرنے والی ورزشیں شامل تھی۔ مریضوں کو پروٹین سپلیمنٹ اورمحدود کیلوری والی غذائیں دی گئیں۔ ان سب کا مقصد خون میں میوکائنز کی سطح معلوم کرنا تھا۔ یہ پٹھے بنانے والا ایک ہارمون ہے جو ورزش کے دوران جسمانی ڈھانچے سے خارج ہوتا رہتا ہے۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ میوکائن کا اخراج سرطان کو روک سکتا ہے۔ یہ سالماتی سطح پر رسولیوں کو پھیلنے نہیں دیتا۔ تین ماہ کی ورزش سے جسم میں میوکائنز بڑھ جاتے ہیں جس کی تصدیق خون کے ٹیسٹ میں ہوئی ہیں۔ جب جب خون میں اس کی مقدار بڑھی پروسٹیٹ کینسر رسولیوں کا حجم بھی کم ہوتا گیا۔ اس طرح مسلسل ورزش کینسر کو روک سکتی ہے یا پھر سرطان کی رفتار روک سکتی ہے۔
لیکن ماہرین کہہ رہے ہیں کہ یہ مائیوکائنز کسی بھی طرح کینسر کے خلیات کو نہیں مارتے اور نہ ہی ایسے سگنل دیتے ہیں لیکن وہ جسم کے امنیاتی خلیات یعنی مشہور ٹی سیلز کو حکم دیتے ہیں کہ سرگرم ہوجاؤ اور کینسر کے خلیات کو مارو۔
اگرچہ یہ چھوٹی سی تحقیق ایک قسم کےسرطان پر ہوئی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ شاید ورزش سے تمام اقسام کے سرطان کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔