- الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے نیا حلف نامہ جاری کردیا
- بلڈرز سریے کی بڑھتی قیمتوں پر دلبرداشتہ، خریداری نہ کرنے کا اعلان
- آرمی چیف کی امریکا دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر
- عمران خان نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل طلب
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پشاور دھماکے کے قصوروار وہ ہیں جو یہاں 10 سال حکومت کرتے رہے، مریم نواز
- ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑی کمی
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
ٹیسٹ سیریز، بھارت نے نئے ہتھیاروں کی جانچ شروع کردی
پریکٹس میچ میں کیویز کی اننگز 9 وکٹ پر262 پر ڈیکلیئرڈ، روبرٹ اوڈونیل کے 80رنز۔ فوٹو: فائل
وانگیری: نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کیلیے بھارتی سورمائوں نے نئے ہتھیاروں کی جانچ شروع کردی، میزبان الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ویرت کوہلی نے کھیل سے اجتناب کیا۔
رویندرا جڈیجا بھی میدان میں نہیں اترے، ایشور پانڈے نے تین وکٹیں لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، پہلے دن نیوزی لینڈ الیون نے 9 وکٹ پر 262 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، روبرٹ او ڈونیل نے 80 رنز بنائے، جواب میں بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 41 رنز بنالیے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-4 سے شرمناک شکست کھانے والی بھارتی ٹیم نے اب ٹیسٹ میچز کے لیے نئے ہتھیاروں کی جانچ شروع کردی ہے جبکہ ٹیسٹ اسپیشلسٹس ظہیر خان، چتیشور پجارا، مرلی وجے ، امیش یادیو اور ورھیمان ساہا سب کو الیون میں شامل کیا گیا تاہم کپتان دھونی اور ویرت کوہلی کو آرام دیا گیا دونوں ہی آکلینڈ میں ہی فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہورہے ہیں اگرچہ رویندرا جڈیجا نے ٹیم کے ساتھ وانگیری کا سفر کیا مگر میدان میں نہیں اترے۔
نیوزی لینڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 78 اوورز میں 9 وکٹ پر 262 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، میزبان اننگز میں روبرٹ او ڈونیل نمایاں رہے جنھوں نے 80 رنز اسکور کیے، جونو ہیکی نے 45 رنز بنائے، رولڈ بیڈن ہورسٹ نے 34 اور جارج ورکر نے 33 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ایشور پانڈے نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ایشانت شرما اور ایشون نے دو،دو وکٹیں لیں، ظہیر خان اور امیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، محمد شامی اور بھونیشور کمار نے بولنگ نہیں کی تاہم وہ فیلڈنگ کرتے رہے، جواب میں دن کے اختتام تک 14 اوورز میں بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 41 رنز اسکور کیے۔ مرلی وجے 19 اور شیکھر دھون 16رنز پر کھیل رہے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔