- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کرس روجرز نے ڈیوڈ وارنر کی شاگردی اختیار کرلی
جوہانسبرگ: آسٹریلوی بیٹسمین کرس روجرز نے اپنے ساتھی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی شاگردی اختیار کرلی، وہ اپنے سے کم عمر پلیئر سے جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کا توڑ کرنے کے گر سیکھ رہے ہیں۔
روجرز کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لیے ہر سیریز میں پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرس روجرز 36 برس کے ہوچکے ہیں مگر ٹیسٹ کرکٹ میں بہت دیر سے موقع پانے کی وجہ سے انھیں اپنے سے کہیں جونیئر کھلاڑیوں سے مدد لینا پڑرہی ہے، اس وقت وہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ موجود اور وہاں پر باقاعدہ ساتھی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی شاگردی اختیار کرچکے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ وارنر کو خود جنوبی افریقہ کنڈیشنز پر مقامی ٹیسٹ اٹیک کا سامنا کرنے کا تجربہ نہیں ہیں، انھوں نے 2012-13 میں اپنے ہوم گرائونڈ ایڈیلیڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی تاہم اس کے بعد وہ اس سیریز میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے۔
وارنر سے کھیلنے کا انداز کافی مختصر ہونے کے باوجود روجرز کو یقین ہے کہ وہ ان کے مشوروں سے فائدہ اٹھائیں گے، انھوں نے کہا کہ ہم دونوں ہی لیفٹ آرم اور اوپنرز ہیں، میں نے ان سے بات کی اور انھوں نے مجھے مثبت جواب دیا ہے، ان کے پاس کچھ اچھے آئیڈیاز موجود اور مجھے یقین ہے کہ ہم ان سے پہلے ٹیسٹ میں فائدہ اٹھائیںگے، بظاہر وارنر کم گو دکھائی دیتے ہیں مگرایسا ہے نہیں وہ کرکٹ پر اچھی بحث کرلیتے ہیں، مجھے ان سے بہت کچھ جاننے کا موقع ملا ہے، روجرز نے مزیدکہا کہ جب وارنر اپنے انداز میں کھیل رہے ہوں تو مجھ پر سے پریشر ختم ہوجاتا ہے اور میں خاموشی سے اپنی اننگز آگے بڑھاتا رہتا ہوں۔ کرس روجرز نے ٹیسٹ ڈیبیو 2008 میں بھارت کے خلاف کیا تھا تاہم پانچ برس بعد انھیں دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ میں ایشز سیریز کیلیے منتخب ہوکر ملا، وہ ہوم ایشز سیریز میں دو سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر میرے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اس عمر میں آپ کو باربار موقع نہیں ملتے اس لیے میں موجودہ مواقعوں کو ہی کارآمد بنانا چاہتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔