ڈیوس کپ، جاپان اور قازقستان بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اسپورٹس ڈیسک  پير 3 فروری 2014
دفاعی چیمپئن جمہوریہ چیک نے نیدرلینڈز پر غلبہ پاتے ہوئے رائونڈ8 میں جگہ بنالی، اسپین کو جرمنی سے مات ،برائن برادرز نے امریکی امیدیں روشن رکھیں۔ فوٹو: فائل

دفاعی چیمپئن جمہوریہ چیک نے نیدرلینڈز پر غلبہ پاتے ہوئے رائونڈ8 میں جگہ بنالی، اسپین کو جرمنی سے مات ،برائن برادرز نے امریکی امیدیں روشن رکھیں۔ فوٹو: فائل

ٹوکیو: ڈیوس کپ میں جاپان، جمہوریہ چیک اور قازقستان نے کوارٹر فائنل میںقدم رکھ دیے، جاپان نے کینیڈا کیخلاف اتوار کو اختتامی دن دونوں سنگلز جیت کر ٹائی 4-1 سے اپنے نام کرلی، جمہوریہ چیک نے نیدرلینڈز پر 3-1 سے غلبہ حاصل کرلیا۔

قازقستان نے بیلجیئم کو 3-2 سے قابو کرلیا، ارجنٹائن کیخلاف اٹلی کو 2-1 کی سبقت حاصل ہے جبکہ برطانیہ کیخلاف برائن برادرز نے ڈبلز جیت کر امریکا کی اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں روشن رکھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میںفرسٹ رائونڈ مقابلوں میں جاپان نے کینیڈا کیخلاف اتوار کو اختتامی دن دونوں سنگلز جیت کر ٹائی 4-1 سے اپنے نام کرلی، اختتامی دن منعقدہ ریورس سنگلز کے پہلے مقابلے میں جاپانی اسٹار کائی نیشکوری نے مہمان کینیڈین پلیئر فرانک ڈینسوک کیخلاف 6-2،1-0 کے اسکور سے کامیابی پائی، ڈینسوک انجرڈ ہونے پر مقابلہ مکمل نہیں کرپائے، دوسرے جاپانی پلیئر گوسوئیڈا نے پیٹر پولونسکی پر 6-1،6-4 سے غلبہ پالیا۔جمہوریہ چیک نے نیدرلینڈز پر 3-1 سے غلبہ حاصل کرلیا،میزبان جمہوریہ چیک نے ابتدائی سنگلز میں ناکامی کے بعد تین مسلسل میچز جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی یقینی بنائی، ڈبلز کے بعد پہلے ریورس سنگلز میں ٹوماس بریڈیچ نے ڈچ حریف تھیمو ڈی بیکر کو 6-1،6-4 اور6-3 سے مات دیدی۔

 photo 8_zpsede37c26.jpg

قازقستان نے بیلجیئم کو 3-2 سے قابو کرلیا، ڈبلز کے بعد بیلجیئم نے ڈیوڈ گوفن کی پہلے ریورس سنگلز میں کامیابی کی بدولت حساب چکتا کیا، گوفن نے میزبان پلیئر مائیکل کوکوشین کو 4-6،6-3،3-6،6-4 اور6-0 سے زیر کیا، تاہم آندرے گلوبوف نے روبن بیملمینز کو 6-2،6-3 اور6-1 سے شکست دیکر ٹیم کوفتح دلوادی۔ارجنٹائن کیخلاف اٹلی کو 2-1 کی سبقت حاصل ہے جبکہ برطانیہ کیخلاف برائن برادرز نے ڈبلز جیت کر امریکا کی اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں روشن رکھی ہیں، ورلڈ نمبرون جوڑی باب اور مائیک برائن نے انگلش پلیئرز کولن فلیمنگ اور ڈومینک انگلوٹ کو 6-2،6-3، 3-6 اور6-1 سے ہرایا، اس کے علاوہ فرانس نے آسٹریلیا کیخلاف 4-0 سے فتح پائی، اسپین پر جرمنی کا غلبہ 4-1 رہا، جرمنی نے اگرچہ ڈبلز جیت کر فیصلہ کن برتری ہفتے کی شب ہی حاصل کرلی تھی، تاہم ڈبلز میں فلپ کوہل شریبر کے انجرڈ ہونے پر میزبان جرمن ٹیم کے پاس ایک ہی فٹ کھلاڑی ڈینیئل برانڈز باقی بچے تھے لہذا جرمن کپتان کارسٹین ایرینز نے ابتدائی ریورس سنگلز کو فورفیٹ کرالیا، جس پر ان پر خاصی تنقید بھی ہوئی، تاہم دوسرے ریورس سنگلز میں برانڈز نے روبرٹو بوٹیسٹا اگٹ پر باآسانی قابو پالیا، ٹائی کے میچ کوفورفیٹ کرانے کے جرمن فیصلے پر سابق پروفیشنل پلیئر نکولس کائیفر نے شدید تنقید کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔