- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے، فونٹین
ٹی وی پر بیٹھے لوگوں کی ہر بات پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، تھوڑی اردو سیکھ لی فوٹو: محمود قریشی/فائل
کراچی: فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین کا کہنا ہے کہ میں اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کرکے سبکدوش ہورہا ہوں، پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے۔
ٹی وی پر بیٹھے لوگوں کی ہر بات پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، ہمیشہ کھلاڑیوں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا، فیلڈنگ میں خرابی کی اصل وجہ اسٹریٹ کرکٹ ہے، زبان کا مسئلہ نہیں رہا تھوڑی اردو بھی سیکھ لی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا، جولین فونٹین کا بطور فیلڈنگ کوچ دو سالہ معاہدہ رواں ماہ کے اختتام تک ہے وہ بدستور نیشنل اکیڈمی میں موجود اور انڈر19 ورلڈ کپ کیلیے نوجوان کھلاڑیوں تربیت میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا ، میں پوری دیانتداری سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دی، حریف ٹیمیں، پلیئرز سابق انٹرنیشنل کھلاڑی سب اعتراف کرتے ہیں کہ گذشتہ دو برس میں پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ میں کافی بہتری آئی ہے، اس سے قبل کے جوکچھ ہوتا رہا وہ میرا درد سر نہیں ہے، مجھے جس کام کیلیے رکھا گیا میں نے وہ پوری ایمانداری سے انجام دیا۔
ٹی وی ماہرین کے تبصروں کے حوالے سے جولین فونٹین نے کہا کہ ہمیشہ ان ماہرین کی باتیں درست نہیں ہوتیں جب یہ کہتے ہیں کہ فیلڈنگ ناقص ہے تو اس کے ثبوت میں ان کے پاس کوئی اعداد وشمار موجود نہیں ہوتے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان لوگوں کو ایسی باتیں کرنے کا باقاعدہ معاوضہ ملتا ہے۔ فونٹین نے پاکستانی فیلڈنگ میں خرابی کی جڑ اسٹریٹ کرکٹ کوقرار دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہاں پر زیادہ کرکٹ گلیوں میں کھیلی جاتی اس لیے کھلاڑی ڈائیو لگانے میں خوف محسوس کرتے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں بچے شروع سے ہی اسپورٹس سے منسلک ہوتے اور فٹبال و رگبی جیسے کھیلوں سے خوف دور کرچکے ہوتے ہیں، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے لیے زبان کا کبھی مسئلہ نہیں رہا، میں نے تھوڑی سی اردو سیکھ لی ہے جبکہ کچھ پلیئرز کی انگلش کافی اچھی ہے، فونٹین نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ تمام کھلاڑیوں کو برابر سمجھا کسی کو خصوصی اہمیت نہیں دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔