ملالہ یوسف زئی کو دوسری بار نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا گیا

نیٹ نیوز  پير 3 فروری 2014
لیبرپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ فریڈی ڈی روئٹر اورمیگنے رومیٹ ویٹ نے تصدیق کی کہ انھوں نے ملالہ کا نام پھرتجویزکیا ہے۔ فوٹو: فائل

لیبرپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ فریڈی ڈی روئٹر اورمیگنے رومیٹ ویٹ نے تصدیق کی کہ انھوں نے ملالہ کا نام پھرتجویزکیا ہے۔ فوٹو: فائل

اوسلو: ناروے کی لیبرپارٹی نے اکتوبر2012ء میںسوات میںفائرنگ کانشانہ بننے والی لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کی علمبردار16سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کوتعلیم اورامن کیلیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دوسری بارنوبل امن انعام کیلیے نامزد کردیا ہے۔

لیبرپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ فریڈی ڈی روئٹر اورمیگنے رومیٹ ویٹ نے تصدیق کی کہ انھوں نے ملالہ کا نام پھرتجویزکیاہے، لڑکیوں کی تعلیم کیلیے جراتمندانہ حمایت پرملالہ امن انعام کی حقدارہے۔ گزشتہ برس بھی ملالہ کانام امن انعام کیلیے نامزدکیاگیاتھااور وہ انتہائی فیورٹ قرارپائی تھیں لیکن انعام نہ جیت سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔