پنجاب حکومت نے سعد رضوی کو رہا کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ڈیسک  پير 11 اکتوبر 2021
سپریم کورٹ سعد رضوی کو رہا کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، پنجاب حکومت کی استدعا۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ سعد رضوی کو رہا کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، پنجاب حکومت کی استدعا۔ فوٹو:فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے سعد رضوی کو رہا کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، پنجاب حکومت نے درخواست میں سعد رضوی کے چچا کو فریق بنایا ہے۔

حکومت پنجاب نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سعد رضوی کو رہا کرنے کے حکم میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، لاہور ہائیکورٹ کو کیس سے متعلق تفصیلی ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا، سعد رضوی کو نظر بند کرنے کا حکومتی فیصلہ قانونی طور پر درست ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ سعد رضوی کو رہا کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔