مردان سے خودکش بمبار باپ بیٹا گرفتار، اورکزئی میں 6 مزدور قتل

نمائندگان ایکسپریس  پير 3 فروری 2014
فورسزنے 20 کلوبارودی مواد،خودکش جیکٹ، دیسی بم، نٹ بولٹ اوربال بیئرنگ برآمد کرلیے . فوٹو:فائل

فورسزنے 20 کلوبارودی مواد،خودکش جیکٹ، دیسی بم، نٹ بولٹ اوربال بیئرنگ برآمد کرلیے . فوٹو:فائل

پشاور: مردان میں تباہی کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسزنے شہری علاقہ گوجرگڑھی میں آپریشن کرکے خودکش بمبارباپ بیٹے عثمان گل ولدحضرت گل اور ذاکر ولد عثمان گل کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

آپریشن کے دوران 20 کلوبارودی مواد، ایک خودکش جیکٹ،10 کلواورپانچ کلوکے 2 دیسی بم،20 کارڈ،50 پرائماکارڈ،ٹائم ڈیوائس سسٹم،دوٹائم کلاک،کئی کلوگرام نٹ بولٹ اوربال بیئرنگ برآمدکرلیے۔دوسری جانب پشاور میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں حملہ آورہلاک جبکہ دوسرازخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

 photo 4_zps4b4932bd.jpg

لوئراورکزئی ایجنسی میںمسلح افرادنے گھر پر حملہ کرتے ہوئے خیبرایجنسی سے تعلق کھنے والے 6 افراد کوقتل کردیا۔ مقتولین مزدوری کے سلسلے میںخیبرایجنسی سے آئے ہوئے تھے تاہم واقعہ کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیںچل سکا۔بنوںکینٹ پربھی راکٹوںسے حملہ کیاگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔