- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
مصر میں فلم فیسٹیول کے ہال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
قاہرہ: مصر میں الجونا فلم فیسٹیول کے مرکزی ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اندر موجود ہر چیز کو جلاکر راکھ کردیا۔
آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی طور پر نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے ایک روز پہلے پیش آیا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھائی، آگ اس جگہ لگی جہاں تقریب منعقد ہونا تھی، تاہم اب اس پر قابو پالیا گیا ہے اور حالات معمول پر آگئے ہیں۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ واقعے کے باوجود فیسٹیول اپنے وقت پر منعقد ہوگا۔ کامیاب فن کاروں کے ناموں کا اعلان 22 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں اور اس کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ سال اس فیسٹیول میں 40 فلموں نے حصہ لیا تھا اور اس کا مقصد مصر میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
Watch: A massive fire has broken out in the main hall of the El Gouna Film Festival site in Egypt, one day ahead of the opening ceremony, according to local media reports. #GFF https://t.co/13Z78ZM5ik pic.twitter.com/J1HYCjLSj8
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) October 13, 2021
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔