تربت دھماکے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کا دھرنا

ویب ڈیسک  بدھ 13 اکتوبر 2021
بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی ۔ فوٹو : ٹویٹر

بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی ۔ فوٹو : ٹویٹر

تربت: بلوچستان کے ضلع تربت میں 2 روز قبل دھماکے میں بچوں کی ہلاکت کے خلاف لواحقین نے دھرنا دے دیا۔

تربت میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ ریڈ زون کے سامنے دھرنا دے دیا جس میں مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے 11 اکتوبر کو تربت کے علاقے کیچ  میں ہوشاب کے مقام پر ہونے والے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی۔

واقعہ کے بعد جب دیکھا گیا تو 3 بچے دھماکا کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے ان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔