- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
نایاب مرض میں مبتلا رومیصا دنیا کی سب سے لمبی خاتون قرار
استنبول: 24 سال ترک خاتون کا قد اس وقت سات فٹ 0.7 انچ ہے اور چند روز قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں دنیا کی سب سے طویل القامت زندہ خاتون کی سند عطا کی ہے۔
رومیصا گیلجی کا قد 215 سینٹی میٹر سے زائد ہے اور وہ ایک کمیاب مرض ویور سنڈروم میں مبتلا ہیں جس کی بدولت قد سمیت تمام اعضا تیزی سے فروغ پاتے ہیں۔ لیکن رومیصہ دیگر کئی پیچیدگیوں کی شکار بھی ہیں۔
2014 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں سب سے طویل نوعمر (ٹین ایج) لڑکی کا اعزاز دیا تھا اور اب انہیں طویل القامت خاتون کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔
اپنی کیفیت کی بنا پر رومیصہ وھیل چیئر کی محتاج ہیں لیکن وہ تھوڑا فاصلہ پیروں پر چل کر طے کرسکتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ عوام میں اس بیماری کا شعور بیدار کریں ۔ تاہم وہ بہت پرامید بھی ہیں۔
’ ہر کمی کو کسی فائدے میں بدلا جاسکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ خود کو قبول کریں اور اپنی امکانی استعداد سے واقف ہوکر بہترین صلاحیت کا مظاہر کریں،‘ رومیصہ نے اخباری نمائیندوں کو بتایا۔ وہ کہتی ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں لیکن ان کی مدد اور ہمدردی بھی کرتے رہتے ہیں۔
رومیصا کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گنیز بک کے ایڈیٹر کریگ گلینڈے نے کہا کہ ہم انہیں دوبارہ یہ اعزاز ملنے کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ ان کا جذبہ بلند ہے جو انہیں باقی افراد سے ممتاز کرتا ہے۔ عموماً کوتاہ قامت کے ایوارڈ اتنی تیزی سے نہیں بدلتے لہٰذا میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ دنیا میں سب سے دراز قد زندہ مرد بھی ترکی میں ہی رہائش پذیر ہے۔ سلطان کوئسن کا قدم آٹھ فٹ تین انچ کےبرابر ہے اور یہ عجیب اتفاق ہے کہ طویل القامت ترین مرد اور خاتون کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔