- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دینے والی مریم نواز خود سیاسی چڑیل ہے، شہبازگل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دے رہی ہے، یہ بھی بتادیں کہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم نواز کو سیاست تک محدود رہنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف روزنہیں ہر دوسو سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہید بننے کے لیے جعلی رپورٹس بنا کرباہرنہیں جایاجاتا، اس کے لیے سب سےقیمتی چیزجان نچھاورکرنی ہوتی ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے اور جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دینے کے بجائے یہ بتائے کہ بیرون ملک آپ کے پیسے کس چڑیل یا جن نے منتقل کیے۔ مریم نوازبتائیں اپارٹمنٹ کہاں سےلیے، کیا رسیدیں دیں ، کیا تہہ خانےمیں کام کرنےوالےجنات پیسہ بنارہے تھے؟
یہ بھی پڑھیے : عمران خان آئین کے بجائے جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں، مریم نواز
وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کی اور تنقید کے نشتر برسائے، انہوں نے مریم نواز کو چوروں کی سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں سرٹیفائیڈ چورنی ہیں جن کا پورٹ فولیو لوگوں کو بلیک میل کرنا اور قابل احترام ادروں کی تضحیک کرنا ہے۔
زرتاج گل نے مزید کہا کہ آپ سزا یافتہ مجرم اور سرٹیفائیڈ چور ہیں، ملک کو لوٹ کر صرف منی لانڈرنگ کی ہے، عوام آپ کو ہر طرح سے مسترد کرچکی ہے۔ آپ ووٹ کو عزت دیں کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے اپنے بھگوڑے والد کو واپس لائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔