- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- رضوان اور عرفان خان کو کیویز کیخلاف آخری 2 میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
ناروے کی سپر مارکیٹ میں نامعلوم شخص کا تیر کمان سے حملہ، متعدد ہلاکتیں
اوسلو: ناروے میں نامعلوم ملزم نے سپر مارکیٹ میں داخل ہوکر تیر کمان سے حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق دارلحکومت اوسلو کے جنوب مغربی قصبے کونسبرگ میں نامعلوم ملزم سپر مارکیٹ میں تیر کمان سے حملہ کرکے کم از کم 4 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا سو 6 بجے پیش آیا۔ اس حوالے سے پولیس چیف اوئیونڈ آس کا کہنا ہے کہ ہم نے اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اب تک کی معلومات کے مطابق یہ کام اس نے اکیلے کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے تاحال ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے تاہم مقامی ذرایع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اب تک کم از کم 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق مزید تفتیش کے بعد اس واقعے کے محرکات کا پتا چل سکے گا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی تھی یا نہیں، میئر کیری این نے مقامی اخبار وی جی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمارے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، یہ بہت ہی دردناک واقعہ ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور نے کونسبرگ کے مغرب میں واقع کوپ ایکسٹرا سپر مارکیٹ میں داخل ہوکر وہاں موجود لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزاحمت کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرکے ڈریمن قصبے کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
جب کہ نارویجین وزارت انصاف کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر انصاف مونیکا میلینڈ کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے اور وہ اس صورت حال کا باریکی سے جائزہ لے رہی ہیں۔
Justis- og beredskapsminister Monica Mæland er informert om situasjonen på Kongsberg og følger den tett.
— Justisdepartementet (@Justisdep) October 13, 2021
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔