موٹاپے کے باعث ٹام کروز کو پہچاننا مشکل؛ نئی تصویر نے مداحوں کو دنگ کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
ٹام کروز  کا چہرہ یقینی طورپر سوجا اور پھولا ہوا نظر آرہا، ڈاکٹر ایلس فوٹوانٹرنیٹ

ٹام کروز کا چہرہ یقینی طورپر سوجا اور پھولا ہوا نظر آرہا، ڈاکٹر ایلس فوٹوانٹرنیٹ

لاس اینجلس: ہالی ووڈ سپراسٹار ٹام کروز کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ اداکارتصویر میں بے حد موٹے لگ رہے ہیں۔

ہالی ووڈ اسٹارٹام کروز کی ایک تازہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار موٹاپے کا شکار نظر آرہے ہیں ۔ یہ تصویر سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والے بیس بال گیم کی ایک تقریب کی ہے جہاں اداکار تقریباً ناقابل شناخت نظر آرہے ہیں۔

یاہو انٹرٹینمنٹ کے مطابق کروز کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں شاید انہوں نے سرجری کرائی ہے۔

ای ایس پی این کی سابق اسپورٹس رپورٹر مولی نائٹ نے اداکار کی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا سان فرانسسکو میں ہونے والی تقریب میں واقعی ٹام کروز تھے۔

دی سن نے اداکار کی تصویر کا جائزہ لینے کے لیے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹر ایلس ہینشا نے نیوز آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا تصویر میں ٹام کروز  کا چہرہ یقینی طورپر سوجا اور پھولا ہوا نظر آرہا ہے جو ہوسکتا ہے چہرے پر فلر کروانے کی وجہ سے ہو یا پھر وزن میں اضافے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز کو آشا بھوسلے کے ریسٹورینٹ کا چکن تکہ بھاگیا

ڈاکٹر ایلس نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا اکثر پلیٹیسمل پلاسٹی سرجری کے عمل کے دوران اس ایریا میں اس طرح کی سوجن ابھر آتی ہے جہاں پر سرجری کا یہ عمل کروایا گیا ہو۔

دوسری جانب ہالی ووڈ اداکان جان نے 59 سالہ اداکار ٹام کروز کے دفاع میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے میرے خیال میں آپ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کردیا

واضح رہے کہ اداکار ٹام کروز نے حال ہی میں اپنی کامیاب ’’مشن امپاسبل‘‘فرنچائز کی ساتویں فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے۔ اس فلم کو کرسٹوفر میک کیوری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم اگلے سال 27 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔