مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نہیں بنتا، آصف زرداری کے وکیل کا موقف  فوٹو: فائل

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نہیں بنتا، آصف زرداری کے وکیل کا موقف فوٹو: فائل

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر سابق صدر آصف علی زرداری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں، ان کے موکل پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نہیں بنتا، نئے نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی ہے، پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے، جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔

بعد ازاں عدالت نے دلالئل سننے کے بعد نئے نیب آرڈیننس کی بنیاد پر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کردی، احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو 28 اکتوبر کو فرد جرم کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔