ہری پور میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دلہا سمیت 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
جاں بحق ہونے والوں میں دلہا اور اس کا والد، دادا، پھوپھا اور چچا شامل ہیں، خاندانی ذرائع  فوٹو:فائل

جاں بحق ہونے والوں میں دلہا اور اس کا والد، دادا، پھوپھا اور چچا شامل ہیں، خاندانی ذرائع فوٹو:فائل

ہری پور: غازی کے علاقے خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں دلہا سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور کے علاقے غازی کے قریب خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بارات غازی سے آزاد کشمیر جارہی تھی، کہ تیز رفتاری کے باعث حاثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع  ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو حویلی کہوٹہ اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دلہا خواجہ مبشر، اس کا والد خواجہ منیر ہری پور کے علاقہ خالو میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر تھے،اور حویلی کہوٹہ میں بارات لینے گئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دلہا اور اس کا والد، دادا ، پھوپھا اور چچا شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔