کوہاٹ میں بھانجے کی فائرنگ سے ماموں، ممانی اور ان کی بچی جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
واقعہ رات کے وقت پیش آیا، پولیس فوٹو:فائل

واقعہ رات کے وقت پیش آیا، پولیس فوٹو:فائل

کوہاٹ: استرزئی پایاں میں گھریلو چپقلش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں، ممانی اور کزن کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے علاقے استرزئی پایاں میں گھریلو چپقلش پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔

پولیس تھانہ استرزئی کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ قاتل مقتول کا بھانجا ہے، جس نے معمول تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ماموں، ممانی اور ان کی بچی کو قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔