- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
- مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر کیساتھ سرپلس رہا
- کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے
ناروے میں تیر کمان سے حملے میں 5 افراد ہلاک
اوسلو: ناروے میں ایک شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور 2 دیگر کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کے قصبے کانگس برگ میں ایک تیر کمان بردار شخص نے ایک سپر مارکیٹ کے قریب لوگوں پر تیر برسانے شروع کردیئے جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
واقعے کے بعد کانگس برگ کے متعدد علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ناروے کی انٹلی جنس سروس کو الرٹ کر دیا گیا ہے، ناروے میں عام طور پر پولیس مسلح نہیں ہوتی لیکن پولیس ڈائریکٹوریٹ نے حملے کے بعد تمام پولیس افسران کو احتیاطاً اسلحہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مشتبہ 37 سالہ شخص ڈنمارک کا شہری ہے۔ اس حملے کی تفتیش کی جارہی ہے، فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا یا نہیں۔ ہم تمام امکانات پر غور کررہے ہیں ابتدائی معلومات سے ایسا لگتا ہے کہ ملزم نے یہ واردات اکیلے ہی انجام دی ہے۔
واضح رہے کہ ناروے میں جولائی 2011 میں بھی دائیں بازو کے انتہاپسند آندریس بریویک نے اوسلو میں بم حملہ اور فائرنگ کرکے 77 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔