کراچی میں دہشتگردی کے کیس میں محسن داوڑ، منظور پشتین اشتہاری قرار

کورٹ رپورٹر  جمعرات 14 اکتوبر 2021
عدالت نے چاروں مفرور ملزمان کا کیس داخل دفتر کردیا۔

عدالت نے چاروں مفرور ملزمان کا کیس داخل دفتر کردیا۔

 کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر و دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے میں محسن داوڑ سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو رکن قومی اسمبلی علی وزیر و دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے محسن داوڑ سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ مفرور قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں محمد شفیع، ہدایت اللہ پشین اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں مفرور ملزمان کا کیس داخل دفتر کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: منظورپشتین ساتھیوں سمیت گرفتار،جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

عدالت میں مفرور ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ چاروں مفرور ملزمان کے نام پر کوئی جائیداد نہیں ہے۔ رپورٹ مختیار کار سب ڈویژن کراچی، بلدیہ ٹاؤن، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کا کیس درج ہے۔ کیس میں علی وزیر گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔