پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 12 فیصد رعایت ہوگی

اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 12 فیصد رعایت ہوگی

 کراچی: قومی فضائی کمپنی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری سنادی۔

12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 12 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج جمعرات سے 12 ربیع الاول تک 6 روز کے لیے مسافروں کو یہ سہولت میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری، وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہوں گے

ملک بھر میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس سال پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری طور پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔