افغانستان میں بم دھماکے میں طالبان پولیس چیف ہلاک، 11 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
بم دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، طالبان حکام

بم دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، طالبان حکام

جلال آباد: اسدآباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ضلعی پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے کنڑ کے شہر اسدآباد میں ضلع شیگل میں تعینات طالبان پولیس چیف کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پولیس سربراہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ واقعہ میں دیگر 11 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

طالبان حکام کی جانب سے صوبے کنڑ میں بم دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ابھی تک واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں داعش خراساں ملوث رہی ہے جس کے خلاف طالبان کی جانب سے کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔