کراچی میں اورنگزیب فاروقی پر حملے میں ملوث ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک  پير 3 فروری 2014
 ملزم جوہر حسین نے بیرون ملک سے ٹارگٹ کلنگ کی خصوصی تربیت حاصل کررکھی ہے، پولیس کا موقف  فوٹو: فائل

ملزم جوہر حسین نے بیرون ملک سے ٹارگٹ کلنگ کی خصوصی تربیت حاصل کررکھی ہے، پولیس کا موقف فوٹو: فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اہلسنت والجماعت کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی کے قافلے پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں کالعدم مذہبی جماعت کے کارکن کو 14 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پولیس نے ٹارگٹ کلنگ اور اقدام قتل کے واقعات میں ملوث ملزم جوہر حسین کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کا تعلق ایک کالعدم مذہبی جماعت سے ہے اور اس نے بیرون ملک سے خصوصی تربیت حاصل کررکھی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اہلسنت والجماعت کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی کے قافلے پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لئے عدالت ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ملزم جوہر حسین کو 12 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اگلی سماعت پر ملزم کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔