بٹگرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
حادثے کے نتیجے میں 8 افراد بھی زخمی ہوئے۔ فوٹو : فائل

حادثے کے نتیجے میں 8 افراد بھی زخمی ہوئے۔ فوٹو : فائل

بٹگرام: آلائی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

بٹگرام کے علاقے آلائی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، گاڑی بنہ سے بوجڑے جارہی تھی تاہم موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے بعد مقامی لوگوں نے لاشیں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔