پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں، عمران خان فوٹو: فائل

ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں، عمران خان فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں اب بھی خطے میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔