خیبرپختونخوا حکومت کی مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز مسترد

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
صوبائی حکومت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے ساتھ تحصیل کونسل کے انتخابات کی بھی تجویز دی - فوٹو:فائل

صوبائی حکومت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے ساتھ تحصیل کونسل کے انتخابات کی بھی تجویز دی - فوٹو:فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کی مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

صوبائی حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دی اور مؤقف اختیار کیا کہ دسمبر میں نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے انتخابات کرانا چاہتے ہیں، دوسرے مرحلے میں مئی میں انتخابات کرائے جائیں۔

الیکشن کمیشن میں صوبائی وزیر خوراک عاطف خان نے صوبائی حکومت کی نمائندگی کی۔ حکومت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے ساتھ تحصیل کونسل کے انتخابات کی بھی تجویز دی تاہم الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔