ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کردی

اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کردی

قومی اسمبلی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن اسمبلی پرویز ملک و لیجنڈ اداکار عمر شریف کے ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اجلاس کے آغاز میں اسپیکر قومی اسمبلی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے وفات پر دکھ وافسوس ک اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان تھے، انہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

اسد قیصر نے لیجند اداکار عمر شریف کے وفات پر بھی دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور تینوں شخصیات کے روح کی ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔ دعا رکن اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے کی۔

اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کیں، قراداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کرتا ہے، یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سرکاری نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔