اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 172 روپے تک پہنچ گئی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 14 اکتوبر 2021
ڈالر کے انٹربینک نرخ 7 پیسے اضافے سے 171.19 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے (فوٹو : فائل)

ڈالر کے انٹربینک نرخ 7 پیسے اضافے سے 171.19 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے (فوٹو : فائل)

 کراچی: درآمدی شعبوں کی طلب برقرا رہنے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔

اس اڑان کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک نرخ مزید 7 پیسے کے اضافے سے 171.19 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 172 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔