پہلی مرتبہ ڈرون کی پھیپھڑوں کا عطیہ لے کر کامیاب پرواز اور لینڈنگ

ویب ڈیسک  جمعـء 15 اکتوبر 2021
انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ڈرون کے ذریعے انسانی پھیپھڑوں کا جوڑا ایک سے دوسرے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ فوٹو: گزموڈو ویب سائٹ

انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ڈرون کے ذریعے انسانی پھیپھڑوں کا جوڑا ایک سے دوسرے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ فوٹو: گزموڈو ویب سائٹ

ٹورنٹو: انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے انسانی پھیپھڑوں جیسے نازک اعضا کو ایک سے دوسرے ہسپتال بھیجا گیا ہے جس میں صرف چھ منٹ لگے ہیں۔

ٹورنٹو ویسٹرن ہسپتال سے ٹورنٹو جنرل ہسپتال تک اس امانت کو بحفاظت پہنچایا گیا جس سے ڈرون کی اہمیت اور سرعت دونوں ہی سامنے آئی ہے۔ اس طرح ڈلیوری ڈرون کی بدولت پہلی مرتبہ پھیپھڑوں کو لے جایا گیا ہے۔

63 سالہ ایلین ہوڈک تاریخ کے پہلے فرد ہیں جنہیں دو پھیپھڑے عطیہ کئے گئے ہیں ۔ یہ واقعہ 25 ستمبر کو پیش آیا جس کی تفصیل حال ہی میں جاری کی گئی ہیں۔ 25 ستمبر کو رات ایک بجے ایک ڈرون ٹورنٹوجنرل ہسپتال کی جھت پر اترا۔ یہ پھیپھڑے شیو کاشوجی نامی سینیئر سرجن کو پہنچائے گئے جو جامعہ ٹورنٹو کے پروفیسر بھی ہیں۔ جہاں انہوں ںے جائزہ لے کر اسے 63 سالہ انجینیئر کو منتقل کیا۔

ڈرون نے ڈیڑھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے عطیے کو ہسپتال تک پہنچایا۔ اب پھیپھڑوں کی منتقلی کے بعد ایلین اب بالکل صحتمند ہیں۔ انہیں 2019 میں پلمونری فائبروسِس کے شکار ہوگئے تھے۔ آپریشن سے چند منٹ قبل ان کی سانس اکھڑنے لگی تھی۔ وہ ایک منٹ میں 25 لیٹر ہوا اور آکسیجن لے رہے تھے۔

ایلین مکمل طور پر تندرست ہیں اور اپنے گھر خوش و خرم زندگی گزاررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔