محکمہ موسمیات کی کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیش گوئی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 اکتوبر 2021
پارہ 36سے38ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع . فوٹو : فائل

پارہ 36سے38ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع . فوٹو : فائل

 کراچی: محکمہ موسمیات نے اگلے 3روز کے دوران شہر کا موسم گرم وخشک رہنے کی پیش گوئی کردی اور پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے،اس دوران پارہ 36سے38ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 20سے30فیصد تک رہنے کا امکان ہے،دن کے پہلے پہرسمندری ہوائیں غیرفعال جبکہ شام کوبحال ہونے کی توقع ہے،شہرمیں دن بھر چارمختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں،صبح کے وقت شمال اورشمال مشرقی جبکہ شام کو جنوبی اورجنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران صبح ورات کے وقت خنکی میں اضافے کا امکان ہے،جمعے کوزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 37.7ڈگری ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت کم سے کم پارہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں مذید کمی سے 19.5ڈگری ریکارڈ ہوا،جس کے سبب خنکی محسوس کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔