آئی پی ایل؛ چنئی سپر کنگز نے ٹائٹل جیت لیا، کولکتہ فائنل میں ناکام

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 16 اکتوبر 2021
فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو : آئی پی ایل

فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو : آئی پی ایل

 دبئی: آئی پی ایل 2021 کی ٹرافی چنئی سپرکنگز نے جیت لی جب کہ فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے3 وکٹ پر 192 رنز بنائے، فاف ڈوپلیسی نے 59 بالز پر 86 رنز کی اننگز کھیلی، معین علی نے 20 بالز پر 37 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، روبن اتھاپا 31 اور رتراج گائیکواڈ 32 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، سنیل نارائن نے 26 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔

کولکتہ کی ٹیم 9 وکٹ پر 165 رنز تک محدود رہی، شبھمان گل51اور وینکٹش ایئر 50رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شردل ٹھاکر نے 3 جبکہ رویندرا جڈیجا اور ہیزل ووڈ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ دھونی نے بطور کپتان 300 ویں میچ کو ٹائٹل سے یادگار بنالیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔