ورلڈکپ کیلیے شعیب ملک اور فخرزمان کی واپسی اچھا فیصلہ ہے، وسیم خان

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 16 اکتوبر 2021
سابق سی ای او پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

سابق سی ای او پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخر زمان اور شعیب ملک کی واپسی اچھا فیصلہ ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے ویمن واک تھلون کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے شعیب ملک، فخر زمان کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخر زمان اور شعیب ملک کی واپسی اچھا فیصلہ ہے، پاکستان کی بیٹنگ لائن اور بالنگ لائن دونوں اب مضبوط ہیں، پاکستان ٹیم میں سب ہی فیورٹ ہیں اور ٹیم بہتر ہے، یقین ہے کہ یہ لڑکے شاندار پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔