سراج الحق کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 اکتوبر 2021
جماعت اسلامی اتوار سے پورے ملک میں مظاہروں کا آغاز کر رہی ہے، سراج الحق  فوٹو:فائل

جماعت اسلامی اتوار سے پورے ملک میں مظاہروں کا آغاز کر رہی ہے، سراج الحق فوٹو:فائل

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اتوار سے پورے ملک میں مظاہروں کا آغاز کر رہی ہے، پورا ہفتہ تمام بڑے چھوٹے شہروں میں مظاہرے، ریلیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ مسترد کرتے ہیں، بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کی مذمت کرتے ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر کر دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ قوم کو ظلم اور انصافی کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، میڈیا غریبوں پرظلم کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دے، حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو گھر جائیں، کارکنان جماعت اسلامی عوام سے ہر سطح پر رابطے کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔