سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کمی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 16 اکتوبر 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118000روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118000روپے ہوگئی

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت12 ڈالر کی کمی سے 1767ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 101166روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000روپے کم ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1226 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔