بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران تیسری بار زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 اکتوبر 2021
ہرنائی میں رواں ماہ آنے والے 5 اعشاریہ 9  شدت کے پہلے زلزلے سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔(فوٹو: فائل)

ہرنائی میں رواں ماہ آنے والے 5 اعشاریہ 9 شدت کے پہلے زلزلے سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔(فوٹو: فائل)

ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 3 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتے کی شام بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 3ریکارڈ ہوئی، زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر اور مرکز ہرنائی کے قرب وجوار میں تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ہرنائی اور سبی میں زلزلے کے جھٹکے، 6 افراد زخمی

واضح رہے کہ کوئٹہ کے شمال میں واقع کوئلے کی کانوں کے لیے مشہور ہرنائی میں 7 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 9 اور گہرائی زمین کے اندر 15کلومیٹر ریکارڈ ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں زلزلے سے 22 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

آدھی رات کو آنے والے اس زلزلے کے آفٹرشاکس صبح تک محسوس کیے گئے تھے۔ ہرنانی میں گذشتہ دنوں آنے والے زلزلے کے سبب بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔