پی ڈی ایم کا کام حکمرانوں کا احتساب کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچانا ہے، فضل الرحمان

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 اکتوبر 2021
(فائل : فوٹو)

(فائل : فوٹو)

فیصل آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کام حکمرانوں کا احتساب کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا احتساب کا ڈرامہ ختم ہوگیا، پی ڈی ایم کا کام آپ کا احتساب کرکے آپ کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے اور یہ کام ہم ضرور پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا نے دیکھ لیا نواز شریف کے مخالفین کو کتنی ذلت کا سامنا ہے، مریم نواز

 انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی بقا کا دارو مدار معیشت پر ہے اگر معاشی صورتحال خراب ہو تو ریاست کی بقا خطرے میں پڑجاتی ہے، آج ایک بار پھر دنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہوچکی ہے لیکن ہماری معیشت کو موجودہ حکمرانوں نے تباہ کردیا، حکمرانوں ںے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔