پاکستانی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کلیئر، آج دبئی میں پریکٹس کا آغاز ہوگا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 17 اکتوبر 2021
آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈمیں 3گھنٹے کا پریکٹس سیشن شیڈول ہے،شام6 بجے شروع ہونے والا ٹریننگ سیشن3 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈمیں 3گھنٹے کا پریکٹس سیشن شیڈول ہے،شام6 بجے شروع ہونے والا ٹریننگ سیشن3 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ فوٹو : فائل

لاہور: ورلڈکپ کیلیے پاکستانی ٹیم کی دبئی میں تیاریوں کا آغاز آج ہوگا۔

آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں 3گھنٹے کا پریکٹس سیشن شیڈول ہے، شام 6 بجے شروع ہونے والا ٹریننگ سیشن3 گھنٹے تک جاری رہے گا، پاکستانی اسکواڈ جمعے کو یو اے ای پہنچ گیا تھا جہاں کورونا ٹیسٹنگ کیلیے سیمپل حاصل کرنے کے ساتھ ایک روزہ آئسولیشن کا آغاز ہوا۔

گزشتہ روز وائرس کے خدشات سے کلیئر ہونے پر قومی کرکٹرز نے ہوٹل میں جم سیشن کیا،کھلاڑیوں نے 2گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ میں خوب لہو گرمایا،پول سیشن بھی کیا تاہم پیر کو دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ میں تیاریوں کی جانچ کا موقع ملے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔