اظہر محمود کو پاکستان ٹیم پر بھارت کا پلڑہ کچھ بھاری دکھائی دینے لگا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 17 اکتوبر 2021
آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے میگا ایونٹ کے میزبان وینیوز کی کنڈیشنز سے اچھی طرح ہم آہنگ ہوچکے ہوں گے، بولنگ کوچ۔  فوٹو : فائل

آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے میگا ایونٹ کے میزبان وینیوز کی کنڈیشنز سے اچھی طرح ہم آہنگ ہوچکے ہوں گے، بولنگ کوچ۔ فوٹو : فائل

کراچی: سابق آل راؤنڈر اور بولنگ کوچ اظہر محمود کو پاکستان ٹیم پر بھارت کا پلڑہ کچھ بھاری دکھائی دینے لگا۔

بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہاکہ بلو شرٹس یو اے ای میں آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے میگا ایونٹ کے میزبان وینیوز کی کنڈیشنز سے اچھی طرح ہم آہنگ ہوچکے ہوں گے، جس کی وجہ سے انھیں گرین شرٹس پر کچھ ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، مگر یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستانی کھلاڑی بھی اپنے ملک میں نیشنل ٹی 20 کپ کھیل کر ورلڈ کپ میں شریک ہورہے ہیں، ویسے بھی پاک بھارت میچز میں جیت صرف اسی ٹیم کی ہوتی ہے جودباؤ سے اچھی طرح نمٹ لے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔