باغ جناح کراچی میں پیپلز پارٹی کا جلسہ

ویب ڈیسک  اتوار 17 اکتوبر 2021
جلسے میں اندرون سندھ سے بھی کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی فوٹو: فائل

جلسے میں اندرون سندھ سے بھی کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی فوٹو: فائل

 کراچی: پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کی برسی کی مناسبت سے باغ جناح میں جلسہ عام کررہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی18 اکتوبر 2007 کو کارساز میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق افراد کی برسی کی مناسبت سے کراچی کے باغ جناح میں جلسہ عام کررہی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرمزار قائد کے اطراف والی تمام سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جلسے میں ناصرف کراچی بلکہ اندرون سندھ سے بھی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے، جلسے میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں جاری مہنگائی اورمعاشی بدحالی کے خلاف پیپلزپارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔